کراچی کے تاجر بڑھتی مہنگائی کے خلاف کل دھرنا دینے کا اعلان

ایم اے جناح روڈ میمن مسجد کے باہر بعد نماز جمعہ تاجر برادری کی جانب سے بھر پور احتجاج ہوگا

کراچی کے تاجر بڑھتی مہنگائی کے خلاف کل دھرنا دینے کا اعلان

کراچی ( کامرس رپورٹر) بجلی .گیس.پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اوربدترین مہنگائی کے خلاف جمعہ 18 اگست 2023 کو ایم اے جناح روڈ میمن مسجد کے باہر بعد نماز جمعہ تاجر برادری کی جانب سے بھر پور احتجاج ہوگا جس میں شہر بھر کی تاجر تنظمیں شرکت کرے گی .یہ بات بولٹن تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے چئیرمین شریف میمن نے میڈیا کو بات بتائی. شریف میمن نے کہا کہ پیٹرول، بجلی کے نرخوں میں اضافے نا منظورہے تاجر 18اگست کو بولٹن مارکیٹ سے احتجاجی تحریک کا آغا کریں گے کے الیکڑک نے اضافہ نہ روکا تو بجلی کے بلوں کی ادائیگی رک دیں گے، حکمران عیاشیاں ختم کریں عوام کو جینے کا حق دیں شریف میمن نے کہا کہ گزشتہ دنوں تاجررہنماوں کے اہم اجلاس میں پیٹرول بجلی اور گیس کے نرخوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف کراچی کی تاجر برادری نے متحد ہو کر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ شریف میمن نے کہا کہ پانی سر سے اونچا ہو چکا ہے اب احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں روک سکتی حکومت کے۔سنگ دلانہ اقدامات کی وجہ سے جسم اور جان کا رشتہ بحال رکھنا ناممکن ہو گیا ہے۔بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس نہ ہوا تو ہم بجلی کے بلوں کی ادائیگی روک دیں گے اور پیٹرول وگیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی تاجر برادری نے کراچی روزگار بچاؤ تحریک بناکر ظالمانہ اقدامات کے خلاف جہاد کا اغاز کر دیا ہے اور یہ تحریک اپنے مطالبات کے پورے ہونے تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایک جانب عوام پر ٹیکس لگا کر ان کا خون نچوڑ رہی ہے،غریب و متوسط طبقے کا جینا مشکل کر دیا گیا ہے، لوگ آٹے کی قطاروں میں لگ کر کچلے جا رہے ہیں اور معصوم بچوں سمیت خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں دوسری جانب حکمران عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں۔قومی اسمبلی کی الوداعی دعوت میں 25 قسم کے کھانوں سے جانے والے ارکان اسمبلی کی تواضع کرکے عوام کا مزاق اُڑایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کے لیے آٹا میسر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ دوہرے معیار نہیں ہے شریف میمن نے کہا کہ تاجر اب متحد ہو چکے ہیں حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اس لیے کہ تاجروں کو تیسرے درجے کا شہری نہ سمجھیں۔کراچی قومی خزانے میں 70 فیصد ریونیو دیتا ہے مگر کراچی کے عوام کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے یہاں تاجروں سے کروڑوں روپے چھین لیے جاتے ہیں اور مزاہمت پر سینکڑوں لوگوں کو قتل اور زخمی کر دیا گیا ہے۔ شریف میمن نے کہا کہ ہماری تحریک تاجر برادری کی آواز ہے، ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے یہ وقت اختلافات کا نہیں بلکہ مل کر اگے بڑھنے کا ہے۔انہوں نے تمام تاجروں سے اپیل کی کہ وہ 18 اگست کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور احتجاج کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک گیر سطح پر ہڑتال بھی کریں گے۔ہر مارکیٹ کے اندر احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے شریف میمن نے کہا کہ یہ وقت قربانیاں دینے کا ہے متحد ہو کر اگے بڑھنے کا ہے۔انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ اختلافات بھلا دے ہم ہر کال پر لبیک کہنے کو تیار ہیں۔ شریف میمن نے کہا کہ حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے آئی ایم ایف کے قرضوں کے نام پر ہمارا خون نچوڑا جا رہا ہے۔ بولٹن مارکیٹ شریف میمن نے اپنے خطاب میں کہا انشاء اللہ بولٹن مارکیٹ پر 18 اگست کو تاریخی احتجاج ہوگا