مون سون بارشوں نے سنی لیون کو رلاديا

بارشوں میں میری تین لگژری کاریں تباہ ہو گئیں:اداکاره

مون سون بارشوں نے سنی لیون کو رلاديا

ممبئی (شوبز نيوز) معروف بھارتی اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں میں میری تین لگژری کاریں تباہ ہو گئیں۔ایک انٹرویو کے دوران سنی لیون نے کہا کہ میں گاڑیوں کی تباہی پر رو پڑی کیونکہ بھارت میں گاڑیوں کی درآمد پر بڑا ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تباہ ہونے والی گاڑیوں میں ایک مرسڈیز بھی تھی جس کی وجہ سے مجھے بہت دکھ ہوا تاہم اب میں نے مقامی طور پر بنایا ہوا ڈبل کیبن خریدا ہے جو صرف مون سون کے لیے ہے۔ ان کے مطابق جب میں پہلی بار بھارت آیا تھا تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ اتنی بارش ہو سکتی ہے، مجھے سمندر کے قریب ممبئی بھیج دیا گیا، گھر کے پتوں سے پانی ٹپک رہا تھا۔سنی لیون کا مزید کہنا تھا کہ اس سب کے باوجود مجھے مون سون کا موسم بہت پسند ہے، یہ میرا پسندیدہ موسم ہے۔