کراچی:ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات

دوطرفہ سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کيا گيا

کراچی:ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات

کراچی: ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے چینی قونصل جنرل لی بیجیان سے کراچی میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصلیٹ جنرل میں ملاقات کی اور چینی شہریوں، ماہرین اورCPEC منصوبوں سے منسلک دیگر عملے کی سیکیورٹی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی نے قونصل جنرل کو سی پیک سمیت مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اور دیگر غیر ملکی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سندھ پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے سیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی نے مزید کہا کہ کہ سندھ پولیس امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے نہ صرف اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار ہے بلکہ مشاورت کے بعد بنائی گئی غیر ملکیوں کی سیکیورٹی سے متعلق موجودہ حکمت عملی اور ایکشن پلان پر عملدرآمد کو بھی یقینی بناتی ہے۔ اس موقع پر چین کے قونصل جنرل نے صوبے میں اٹھائے جانے والے مجموعی سیکیورٹی اقدامات پر چین کی حکومت کی جانب سے سندھ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ چینی قونصل جنرل نے پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔