ایک چور کی گرفتاری پر سیاسی انتقام کا بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے؛ مریم اورنگزیب

وہ چور پکڑا گیا ہے جو 15 ماہ سے بھاگ رہا تھا

ایک چور کی گرفتاری پر سیاسی انتقام کا بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے؛ مریم اورنگزیب

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگ زیب نے کہا کہ عمران خان اپنے اوپر لگے کسی الزام کا جواب نہیں دے رہے تھے، جب ان سے جواب مانگا جاتا تو وہ اداروں پر حملہ کرتے تھے، عمران خان نے مخالفین پر الزامات لگائے، پی ٹی آئی چیئرمین کے جرائم کی تحقیقات ایک سال سے جاری تھیں، کیس میں چالیس سے زائد پیشیاں ہوئیں، ملزم کو صفائی کا بھرپور موقع دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی چالیس پیشیوں میں سے صرف تین پیشیوں میں پیش ہوئے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک چور کی گرفتاری پر سیاسی انتقام کا بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، وہ چور پکڑا گیا ہے جو 15 ماہ سے بھاگ رہا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے هوئے کها که میڈیا میں مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے حوالے سے ذرائع سے خبریں چل رہی ہیں، مشترکہ مفادات کونسل کی میٹنگ وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت صبح 11 بجے بلائی گئی تھی، بلوچستان کے وزیراعلیٰ سی سی آئی کے رکن ہیں، ان کی فلائیٹ میں تاخیر کی وجہ سے اس میں دو گھنٹے کا وقفہ ہوا ہے، اڑھائی بجے سی سی آئی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوگا، سی سی آئی کے ایجنڈا آئٹمز پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، سی سی آئی حساس فورم ہے، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،