اگر کوئی جہاد کے مقصد سے افغانستان سے باہر جائے گا تو وہ جہاد نہیں ہوگا
کابل (ویب ڈیسک) طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے واضح کیا ہے کہ طالبان کی جانب سے بیرونی ممالک میں کیے جانے والے حملے جہاد نہیں بلکہ جنگ ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے وزیر دفاع محمد یعقوب مجاہد نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے افغان سیکیورٹی فورسز کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے باہر لڑائی کی مذہبی اجازت نہیں بلکہ جنگ ہے، جسے سپریم لیڈر ہیبت اللہ خانزادہ نے روک دیا ہے۔
محمد یعقوب مجاہد کے مطابق سپریم لیڈر ہیبت اللہ خانزادہ نے کہا کہ اگر کوئی جہاد کے مقصد سے افغانستان سے باہر جائے گا تو وہ جہاد نہیں ہوگا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اگر امیر المجاہدین جنگجوؤں کو جنگ میں حصہ لینے سے روکتے ہیں، وہ ایسا کرتے ہیں تو یہ جہاد نہیں بلکہ جنگ ہے۔
0 تبصرے