جمعرات، 17 ستمبر 2026
بریکنگ

سندھ کے عوام نے ایک بار پھر مسافروں کی مدد کرکے مثال قائم کردی

تازہ ترین 06th Aug 2023 333 مناظر

حادثے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچی اور پھنسے مسافروں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا

نواب شاہ : سرہاڑی کے قریب ہزار ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے 40مسافر جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ٹرین حادثے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ افسوسناک حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے زخمیوں کو کھانا، ٹھنڈا پانی اور جوس دینا شروع کر دیا اور متعدد نوجوان خون کے عطیات دینے مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ دوسری جانب حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک کو بند کردیا گیا ہے، ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ