سیوہن ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں خاتون ملازم کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا انکشاف

ڈائریکٹر لینڈ سجن کيهر نے کہا اگر دوستی نہ رکھی تو میں آپ کی زندگی برباد کر دوں گا۔رافعہ سلطانہ پنہور

سیوہن ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں خاتون ملازم کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا انکشاف

سیوہن ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں خاتون ملازم کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا انکشاف ڈائریکٹر لینڈ سجن کيهر نے کہا کہ اگر آپ نے دوستی نہ رکھی تو میں آپ کی زندگی برباد کر دوں گا۔ خاتون ملازم رافعہ سلطانہ پنہور کا ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اکاؤنٹس، ایڈمن آفیسر سجن کيهر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام۔ رافعہ سلطانہ پنہور نے کہا کہ ایس ڈی اے میں خواتین ملازمین محفوظ نہیں ہیں۔ سجن کيهر نے ایس ڈی اے کو اپنی ذاتی جاگیر بنا لیا ہے۔ سجن کيهر مختلف اوقات میں ہراساں کرتا رهتا ہے۔ سجن کيهر نے دفتر میں جسمانی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ اس واقعے کے بعد سجن کيهر کا سوشل بائیکاٹ کر دیا اور اسے سلام کرنا بھی چھوڑ دیا۔ سلام نہ کرنے پر مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔ مجھے غیر قانونی طور پر ٹرانسفر کیا گیا۔ مجھے ایسی جگہ ٹرانسفر کر دیا گیا ہے جہاں واش روم کی سہولت نہیں ہے۔