صوبے بھر میں سیف کے 100 ڈجیٹل اسکولز کو مائیکرو اسکولز اور 25 ڈجیٹل کلاس رومز بنائے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب

صوبے بھر میں  سیف کے 100 ڈجیٹل اسکولز  کو مائیکرو اسکولز  اور 25 ڈجیٹل کلاس رومز بنائے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے هوئے کها کے ڈجیٹل لرننگ پروگرام کیلئے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (SEF)اور ٹیک دی ورلڈ فاؤنڈیشن (TTWF)کے درمیان شراکت داری ہوگی، صوبے بھر میں سیف کے 100 ڈجیٹل اسکولز کو مائیکرو اسکولز اور 25 ڈجیٹل کلاس رومز بنائے جائیں گے، سندھ حکومت نے ڈجیٹل لرننگ اسکولز کیلئے پروگرام کے تحت 710 ملین روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے، ڈیجیٹل پروگرام کے ذریعے پرائمری سطح پر کم تعلیم یافتہ 12500 سے زائد طلباء کو خواندگی کی اہم مہارتیں سکھائی جائیں گی ، تعلیم کی بہتری کیلئے حکومت سندھ نے سیف کے تحت معیاری و قابل توسیع منصوبے قائم کر رہا ہے ، ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینے کیلئے اس منصوبہ کے تحت ناخواندگی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، میرا مقصد دو جہتی نقطہ نظر تعلیم تک رسائی کو بڑھانا اور ترسیل معیار کو بہتر بنانا ہے، ایکسلریٹڈ ڈیجیٹل لرننگ پروگرام کا ایک ابتدائی مرحلہ آج شروع کیا جا رہا ہے، ڈجیٹل لررنگ پروگرام کو TTWF کے ذریعے نافذ کیا جائے گا ، پروجیکٹ 18 ماہ تک چلے گا اور پھر دیگر اسباق کو شامل کرتے ہوئے اس میں اضافہ کیا جائے گا، ڈجیٹل لرننگ پروگرام منصوبے کا آغاز دو مائیکرو اسکولز کے قیام سے کیا گیا ہے ، منصوبے کا آغاز کراچی میں گنجان آبادی والے علاقے رزاق آباد سے کیا جارہا ہے ، آئندہ سال 100 مائیکرو اسکولز اور 25 اِن -سکول ڈیجیٹل کلاس رومز مکمل ہو جائیں گے ، سیف SEF کو جدید طرز کے ذریعے صوبے میں معیاری تعلیم کی معاونت کیلئے پابند کیا گیا ہے،