یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے چین کی ثالثی میں رواں برس مارچ میں سات سال سے منقطع سفارتی تعلقات بحال کرنے کا معاہدے کیا تھا۔
تہران: سعودی عرب اور ایران نے جہاں برسوں بعد سفارتی تعلقات بحال کرلیے ہیں وہیں اب سیاسی اختلافات اور مختلف نظریات کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کو انٹرویو میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بتایا کہ سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ بات چیت کافی مثبت رہی جس میں دو طرفہ تعلقات میں استحکام پر اتفاق کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے اور کئی ایسے منصوبوں پر اتفاق کیا گیا ہے جس سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔
ایرانی وزیرخارجہ نے حج کے دوران سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے براہ راست بات چیت کے ذریعے کسی بھی ’معمولی مسئلے پر فوری توجہ دی اور اسے حل کیا۔
سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں سعودی سفیر تہران میں ذمہ داریاں سنبھال لیں گے جب کہ ایران پہلے ہی ریاض میں سفارت خانہ کھول چکا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے چین کی ثالثی میں رواں برس مارچ میں سات سال سے منقطع سفارتی تعلقات بحال کرنے کا معاہدے کیا تھا۔
0 تبصرے