انتخابی اصلاحات بل پر مشترکہ اجلاس سے منظور شدہ فارم میں فوری طور پر دستخط کیے جائیں تاکہ یہ پارلیمنٹ کا ایکٹ بن سکے۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 کی مشترکہ اجلاس سے منظوری کے بعد صدر مملکت عارف علوی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے صدر مملکت کو پیغام بھیجا ہے کہ انتخابی اصلاحات بل پر مشترکہ اجلاس سے منظور شدہ فارم میں فوری طور پر دستخط کیے جائیں تاکہ یہ پارلیمنٹ کا ایکٹ بن سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات بل میں حکومت، اپوزیشن اور اتحادیوں کی مشاورت سے ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات بل سے آئندہ عام انتخابات کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی اور نتائج بلاتاخیر سامنے آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر صدر عارف علوی غور و خوض کے بعد بل کی منظوری دیتے ہیں تو پارلیمنٹ کے ایکٹ پر فوری عمل درآمد ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق صدر نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ انتخابی اصلاحات بل 14 روز میں خود بخود نافذ ہو جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے گزشتہ روز تک تصدیق نہیں کی کہ انتخابی اصلاحات بل 9 اگست کو خود بخود نافذ ہو جائے گا۔
0 تبصرے