عمران کے خلاف گندی مہم چلانے پر پی ڈی ایم لیڈر پیسے دیں گے۔ حریم شاہ

پی ڈی ایم کے کچھ رہنما کئی دنوں سے ایک دوسرے سے رابطہ کر رہے ہیں

عمران کے خلاف گندی مہم چلانے پر  پی ڈی ایم لیڈر پیسے دیں گے۔ حریم شاہ

کراچی: معروف ٹک ٹوکر حریم شاہ کو عمران کے خلاف گندی مہم چلانے پر پیسوں کے عوض دیگر فوائد کی پیشکش کر دی گئی۔ حریم شاہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کے کچھ رہنما کئی دنوں سے ایک دوسرے سے رابطہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مالی اور دیگر مراعات کی پیشکش کی گئی ہے، مجھے عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف گندی مہم چلانے کا کہا جا رہا ہے۔ حریم شاہ نے کہا کہ میں نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو انکار کیا اور میں نے انہیں جواب دیا کہ بالکل نہیں۔