میرا مشن ہے کہ حیدراباد میں اولڈ ایج ہوم قائم کروں؛ مہوش خان زئی
کراچی (وسیم قریشی)دنیا میں ایسے بھی لوگ ہیں جو اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے ایک مقام حاصل کر لیتے ہیں اور یہی فلاحی کام ان کی پہچان بن جاتے ہیں ان کا مقصد صرف اور صرف لوگوں کی خدمت کرنا ہوتا ہے ہمارے اور ہمارے شہر حیدرآباد میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جنہوں انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنا رکھا ہے ایسے ناموں میں ایک نام مہوش خان زئی کا ہے جنہوں نے اپنے فلاحی کاموں سے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے مہوش خان زئی نے اپنی ابتدائی تعلیم حیدراباد کے اسکول جناح انگلش ہائیر اسکول سے حاصل کی اس کے بعد سافٹ ویئر انجینئر کی سند سندھ یونیورسٹی سے حاصل کی سافٹ ویئر انجینئر بننے کے بعد انہوں نے لوگوں کی مدد کرنے اور فلاحی کاموں کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ان کا مقصد اپنے فلاحی کاموں کے ذریعے دوسروں کی مدد کر کے ان کو خود مختار بنانا تھا جس کے سلسلے میں انہوں نے ایک سماجی تنظیم کا اغاز کیا اور اپنے نیک مقصد کے لیے اگے بڑھتی گئیں ایک ارگنائزیشن کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنا سافٹ ویئر کا کام بھی جاری رکھا ایک خصوصی ملاقات میں مہوش خان زئی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا شروع سے یہی مشن ہے کہ میں حیدراباد شہر میں اولڈ ایج ہوم قائم کروں یتیم بے سہارا لڑکیوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کروں اور رہنے کے لئے شیلٹر ہوم قائم کروں تاکہ کوئی ان کو پریشانی نہ ہو میں اپنی نوجوان نسل کو خود مختار بنانا چاہتی ہوں تاکہ ان کو نوکریوں کے پیچھے بھاگنا نہیں پڑے اسی حوالے سے میں نے انہیں جدید ٹیکنیک سے اراستہ کر کے ان کو کمپیوٹر فیلڈ میں لا رہی ہوں مہوش خان زئی نے بتایا کہ سال 2021 میں ہیلپنگ پاتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کا قیام عمل میں لائی اور اس کے پلیٹ فارم سے ضرورت مندوں تک ان کی ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات مہیا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور الحمدللہ اس مقصد میں ہم لوگ کامیابی رہے ہیں جب لوگ ہم سے مدد طلب کرتے ہیں تو ان کی بنیادی ضروریات پر غور کیا جاتا ہے اور یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ ہم اپنے ادارے کے ذریعے ان کو انہی کے پاؤں پر کھڑا کر کے خود مختار بنا دیں تاکہ ان کی عزت نفس مجروح ہوئے بغیر وہ اپنے گھر کی خود کفالت کر سکیں مہوش خان زئی نے بتایا کہ الحمدللہ پچھلے دو سال سے ہم اس مقصد کے حصول کے لئے بھرپور کام کر رہے ہیں اور اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں ہم اب تک سو سے زائد لوگوں کو ان کا کاروبار شروع کروا چکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بدلتے موسم کے مطابق ہماری آرگنائزیشن کام کرتی آرہی ہے ہم سردیوں میں گرم کپڑے راشن اور دیگر اشیاء مستحق افراد میں تقسیم کرتے ہیں اس سلسلے میں ہم مختلف گاؤں دیہات اور دور دراز علاقوں کا بھی دورہ کرتے ہیں مہوش خان نے بتایا کہ گاؤں دیہات میں پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے ہم ہینڈ پمپ لگوا کر دیتے ہیں جبکہ بچیوں کی تعلیم کے لئے اسکول کے قیام سمیت دیگر مسائل بھی حل کروا چکے ہیں مہوش خان زئی نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد لوگوں کو ان کی ضروریات کے مطابق سہولیات فراہم کرنا ہے گزشتہ دنوں سیلاب اور بارش کی صورتحال میں ہم نے لوگوں کے لئے اسپتال قائم کئے اور انہیں بنیادی طبی سہولیات فراہم کیں اس سلسلے میں ہمیں لوگوں کا تعاون بھی حاصل رہا لوگ ہمارے کام سے مطمئن ہیں کیونکہ ہم یہ سب کام اللہ تعالی کی خوشنودی اور لوگوں کی مشکلات کے حل کے لئے کر رہے ہیں مہنگائی کے اس دور میں لوگوں کے لئے بہت ساری مشکلات پیدا ہوچکی ہیں لوگ جن حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں ایسے حالات میں ضروری ہو گیا ہے کہ سماجی تنظیمیں بڑھ چڑھ کر فلاحی کاموں میں حصہ لیں مہوش خان زئی نے مزید کہا کہ ہماری آرگنائزیشن کے لوگ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور بلا تفریق لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں اور اس سلسلے کو اسی طرح آگے بڑھاتے جا رہے ہیں ہمیں لوگوں کی خدمت کر کے جو دلی سکون حاصل ہوتا ہے وہ بیان نہیں کیا جا سکتا میں لوگوں سے بھی یہی اپیل کرتی ہوں کہ وہ فلاحی کاموں کے سلسلے میں سماجی تنظیموں کا ہاتھ بٹائیں تاکہ ہمارے معاشرے میں پھیلی ہوئی غربت اور ضرورت مندوں کی مشکلات کا خاتمہ کیاجا سکے مہوش خان نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنا ہم سب کا دینی اور قومی فریضہ ہے کیونکہ میں یہ سمجھتی ہوں انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اور ہم لوگوں کی خدمت کر کے ہی اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں مہوش خان زئی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسے لوگ ہمارے ائیڈیل ہونے چاہیئے کیونکہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے جو کام عبدالستار ایدھی صاحب نے کئے ہیں ان کی مثال دینا ناممکن ہے ایسے لوگوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے اگر جذبہ صادق ہو تو ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور لوگوں کی مشکلات کو امکان کم کر سکتے ہیں میں ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو بلا تفریق اور بلا کسی لالچ کے لوگوں کی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہیں لوگوں کی خدمت کا جذبہ ہر پاکستانی کے دل میں ہونا چاہیئے
0 تبصرے