فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف کیس سماعت کیلیے مقرر

جسٹس منصور علی شاہ وفاقی حکومت کے اعتراض کے بعد بینچ سے الگ ہو گئے تھے۔

فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف کیس سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت 18 جولائی کو کرے گا۔ واضح رہے کہ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس پر فیصلے تک آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت مقدمات سننے سے معذرت کی تھی اور جسٹس سردار طارق مسعود نے بھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اس مؤقف کی تائید کی تھی۔ جسٹس منصور علی شاہ وفاقی حکومت کے اعتراض کے بعد بینچ سے الگ ہو گئے تھے۔ فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ اور اعتزاز احسن سمیت 4 درخواست گزاروں نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔