بے شک کم کرو اسی لئے تعداد پر نہیں معیار پر فوکس رہا ہے
کراچی (وسیم قریشی) معروف اداکارہ سعدیہ خان نے کہا ہے کہ اداکاری کا شوق ہے جنون نہیں ہے اچھے پروجیکٹ پر کام کرنا پسند کرتی ہوں چاہئے وہ اسٹیج ہو یا ٹی وی ڈرامہ ہو معیاری کام کرو بے شک کم کرو اسی لئے تعداد پر نہیں معیار پر فوکس رہا ہے شوبز میں اداکاری کو کبھی زریعہ ماش نہیں سمجھا شوبز انڈسٹری میں کافی سالوں کا بریک لیا اس کی بنیادی وجہ فیشن انڈسٹری کی جانب راغب ہونا اور پھر بیوٹیشن کورسز کیے اپنا خود کا بیوٹی پارلرز کا سیٹ اپ لگایا کافی وقت اور کافی پیسہ صرف ہوا بزنس کرنے کے لئے پہلے بزنس سیکھنا ضروری ہے اور بزنس شروع کرنے کے لئے سرمایہ بھی چاہئے لہٰذا اس کام کو باقاعدہ سیکھنے کے بعد یہ کام شروع کیا اور مجھے کامیابی ملی سعدیہ خان نے کہا کہ شوبز میں واپسی کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے اداکاری کا شوق ہمیشہ رہا ہے شوبز میں میری آمد بطور اداکارہ تو تھی مگر کافی سارے شوز آرگنائز بھی کیے پروڈیوسر کے طور پر میرے کریڈٹ پر متعدد کامیاب میوزیکل وارئٹی پروگرامز موجود ہیں اس کے علاوہ متعدد اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا میرے حالیہ ٹی وی ڈرامے" امن چوک، اور میرے سردار، کو بہت پسند کیا گیا جبکہ عیدالفطر اور عید الاضحیٰ پر آرٹس کونسل کراچی میں میرے اسٹیج ڈرامے" مہنگی عید سستے لوگ، اور ، بکرے ہوئے دیوانے، کامیاب رہے سعدیہ خان نے کہا کہ بڑی اسکرین پر کام کرنا کسی بھی فنکار کے لئے ایک خواب ہوتا ہے مجھے جب بھی اچھا اسکرپٹ اور اچھا رول ملا توضرور فلموں میں کام کرنا پسند کرینگی فی الحال میرا سارا فوکس اپنے بزنس پر ہے اس کے بعد اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں پر ہے سعدیہ خان نے کہا کہ وہ کبھی نمبر ون یا ٹو کے چکر میں نہیں پڑتی ہیں ہمیشہ اپنے کام سے مطلب ہوتا ہے کام معیاری ہونا چاہئے میرا کسی فنکارہ کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے سب سے اچھی دوستی ہے اپنے سینئرز کا احترام ہمیشہ سے کیا اور جونیئرز کی بھی بہت عزت کرتی ہوں
0 تبصرے