روٹری انٹرنیشنل دنیا کا سب سے قدیم سماجی ادارہ ہے پاکستان اور دیگر ممالک میں بھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے محمد حنیف خان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)قونصل جنرل فلپائنزکراچی ڈاکٹر عمران یوسف محمد اور روٹری انٹرنیشنل کے ڈپٹی گورنرو سماجی تنظیم درخشاں پاکستان کے فاﺅنڈر زبیر بویجہ کی جانب سے پاکستان میں ریپبلک آف فلپائنز کیماریا ایگنیس سروینٹس سفیر ماریا ایگنیس سروینٹس کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا اس موقع پرروٹری انٹرنیشنل کے نامزد ڈسٹرکٹ گورنر 2023-24 محمد حنیف خان اور دیگربھی موجود تھے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے قو نصل جنرل فلپائنز کراچی ڈاکٹر عمران یوسف محمد نے کہاکہ پاکستان اور فلپائن کے درمیان بہترین تجارتی،سفارتی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے فلپائن کی درآمدات 42.3 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہیں جن میں زیادہ تر گارمنٹس اور فارماسیوٹیکل ادویات شامل ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مزید تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں ڈاکٹر عمران یوسف محمد نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام باہمی تجارت اور مختلف شعبوںکے فروغ کےلئے فلپائنی میں ہیلتھ،ایجوکیشن،ہوٹل مینجمنٹ ،آئی ٹی،انجینئرنگ اور سفارت خانے میں بھی اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل کے ڈپٹی گورنرو سماجی تنظیم درخشاں پاکستان کے فاﺅنڈر زبیر بویجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی74سالوں سے قائم ہے جو سیاسی، اقتصادی، تجارتی، دفاعی، ثقافتی اور سماجی شعبوں میںمفاہمتی معاہدوں کے ذریعے مزید مضبوط ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کےلئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے اور اس وقت تقریباََ 200 ملین ڈالرز ہے جبکہ اس میں مزید اضافے کی گنجائش موجودہے زبیر بویجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جس کےلئے کاروباری شخصیات کو آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے جبکہ اعلیٰ تجارتی وفود کے تبادلے بھی معیشت کی بہتری میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روٹری انٹرنیشنل کے نامزد ڈسٹرکٹ گورنر 2023-24 محمد حنیف خان نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل دنیا کا سب سے قدیم سماجی ادارہ ہے پاکستان اور دیگر ممالک میں بھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر شعبے میں بھر پور کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ سماجی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے سے بھی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات میسر آسکیں گی محمد حنیف خان نے کہاکہ پاکستان اور فلپائن بہت گہرے دوست ممالک ہیں جو نہ صرف معیشت کی ترقی بلکہ ہیلتھ ،ایجوکیشن اور دیگر اہم امور پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں تقریب کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا.
0 تبصرے