آبنائے ہرمز کو خلیجی ممالک پر دباؤ ڈالنے یا بلیک میل کرنے کے لیے استعمال نہ کیا جائے، قطر کا ایران کو انتباہ

آبنائے ہرمز کو خلیجی ممالک پر دباؤ ڈالنے یا بلیک میل کرنے کے لیے استعمال نہ کیا جائے، قطر کا ایران کو انتباہ

دوحہ (ویب ڈیسک) Qatar نے Iran کو خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو خلیجی ممالک پر دباؤ ڈالنے یا انہیں بلیک میل کرنے کے لیے استعمال نہ کرے۔ قطری وزیراعظم Mohammed bin Abdulrahman Al Thani نے منگل کے روز دوحہ میں ترک وزیر خارجہ Hakan Fidan کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ”ایران کو چاہیے کہ وہ آبنائے ہرمز کو خلیجی ممالک پر دباؤ ڈالنے یا انہیں دباؤ میں لانے کا ذریعہ نہ بنائے۔“ انہوں نے کہا کہ ”دو روز قبل میرا امریکا کا دورہ ہوا تھا جس کا بنیادی محور پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت تھا تاکہ ان کوششوں کا مثبت جواب دیا جائے اور جلد از جلد کسی حل تک پہنچا جا سکے۔“ ان کا کہنا تھا کہ ”اس کے ساتھ ساتھ امریکی حکام کو اس حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا کہ جنگ نے خطے پر کس قدر منفی اثرات مرتب کیے ہیں اور اس کا پھیلاؤ نہ خطے اور نہ ہی دنیا کے مفاد میں ہے۔“ دوسری جانب ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ ”انقرہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور اس اہم تجارتی آبی گزرگاہ کو ایران تنازع کے دوران ’ہتھیار‘ کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ ”ترکی ایسی سفارتی کوششوں میں حصہ لے رہا ہے جن کی قیادت پاکستان کر رہا ہے تاکہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کا مذاکرات کے ذریعے خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔“