تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے مختلف شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایوانِ صدر میں مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی شخصیات میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے مختلف شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا۔
توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر وفاقی وزیر اویس لغاری کو ہلالِ امتیاز دیا گیا، جبکہ توانائی کے شعبے میں اقدامات اور عوامی خدمات پر نجکاری امور کے مشیر محمد علی کو بھی ہلالِ امتیاز کا ایوارڈ ملا۔
کھیلوں کے شعبے میں نمایاں خدمات پر کرکٹر Shahid Afridi کو ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ کوہ پیما Shehroze Kashif کا ہلالِ امتیاز ایوارڈ ان کی والدہ نے وصول کیا۔
جمہوریت کے لیے خدمات پر Nawabzada Nasrullah Khan مرحوم کو نشانِ امتیاز، ادب کے شعبے میں Ata ul Haq Qasmi کو نشانِ امتیاز اور ادب و عوامی خدمات پر Irfan ul Haq Siddiqui مرحوم کو نشانِ امتیاز کا اعزاز دیا گیا۔
ادب کے شعبے میں خدمات پر Asghar Nadeem Syed کو ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا۔ غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں سپاہی اظہر محمود کو ہلالِ شجاعت دیا گیا، جبکہ ملک کے دفاع میں شہادت پانے والے سپاہی شاہ ولی خان کو بھی ہلالِ شجاعت کا ایوارڈ ملا۔
قابلِ قدر خدمات پر اے ایس آئی اعجاز خان شہید کو ہلالِ شجاعت، جبکہ وطن کے تحفظ کے لیے جان قربان کرنے والے کانسٹیبل عالم زیب شہید کو بھی ہلالِ شجاعت کا اعزاز دیا گیا، اس کے علاوہ پولیس لائنز بنوں میں دہشتگردوں کو روکنے والے کانسٹیبل حفیظ اللہ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
0 تبصرے