اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے باعث پیدا ہونے والے خطرات اور اس کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیروں کی منی کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی، جس میں مشرقِ وسطیٰ میں تعینات سفیروں کو شرکت کے لیے طلب کیا گیا ہے، اس کے علاوہ امریکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، عمان اور اردن میں تعینات پاکستانی سفیر بھی شرکت کریں گے۔
اس کانفرنس کا مقصد خطے کی موجودہ صورتحال میں ملکی مفادات کا بھرپور تحفظ کرنا ہے، اجلاس میں پاکستان کے ثالثی کردار سے متعلق آئندہ حکمت عملی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
0 تبصرے