پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول فنکارہ سپناغزل کا ستارہ عروج پر

شاید ہی کوئی ایسا ڈرامہ ہو جس کی کاسٹ میں سپناغزل شامل نہ ہو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول فنکارہ سپناغزل کا ستارہ عروج پر

کراچی(وسیم قریشی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول فنکارہ سپناغزل کا ستارہ اس وقت عروج پر ہے کراچی اسٹیج پر شاید ہی کوئی ایسا ڈرامہ ہو جس کی کاسٹ میں سپناغزل شامل نہ ہو عید الاضحیٰ پر کراچی میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ "بکرے ہوئے دیوانے" میں سپنا غزل پرفارم کرینگی سپنا غزل کا شمار باصلاحیت فنکاروں میں با آسانی کیا جاتا ہے لاتعداد ڈراموں میں اپنی عہدہ نیچرل پرفارمنس کی بدولت آج بلا شبہ کراچی اسیٹج پر سپنا غزل کا راج ہے گزشتہ کئی سالوں سے سپنا غزل کے ڈراموں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے سپناغزل نہ صرف اچھی پرفارمر ہیں بلکہ انتہائی خوش اخلاق اور اپنے سینئرز کا احترام کرنے والی فنکارہ کے طور پر پہچانی جاتی ہیں کراچی آرٹس کونسل میں ہونے والے ڈرامہ فیسٹولز میں سپناغزل سب سے زیادہ ڈراموں میں کاسٹ ہونے والی واحد فنکارہ ہے جس کا ریکارڈ ابھی تک کسی اور فنکارہ نے نہیں توڑا ہے کردار نگاری کے اعتبار سے بھی سپنا غزل نمبرون پوزیشن کے قریب پہنچ گئی ہے ممکن ہے کہ آنے والے وقتوں میں نمبرون کا تاج سپنا غزل کے سر پر سجےگا اپنی خدا داد صلاحیتوں کی بدولت سپنا غزل ہر ڈرامہ کی پہلی چوائس بن چکی ہے سنجیدہ کردار ہو کامیڈی ہو المیہ کردار اداکرنا ہو غرض ہر اک کردار کو ادا کرنے کا فن سپناغزل باخوبی جانتی ہیں عید الفطر کے بعد عید الاضحیٰ پر بھی سپناغزل بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگی واضع رہے کہ اسٹیج کے علاوہ سپناغزل مختلف ٹی وی چینلز کے ڈراموں اور فلموں میں بھی بہترین اداکاری کا مظاہرہ متعدد بار کرچکی ہیں اداکاری کے ساتھ ساتھ سپنا غزل ایک اچھی ہوسٹ بھی ہیں گرچہ سپنا غزل کو گلوکاری کو شوق نہیں ہے لائٹ میوزک پسند کرتی ہیں اور فرصت میں اچھا میوزک ضرور سنتی ہیں وہ اچھی ہوسٹ بھی ہیں مگر انہوں نے اپنا زیادہ فوکس اداکاری پر کر رکھا ہے موجودہ دور کی وہ ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر تسلیم کی جاچکی ہیں شوبز میں وہ فنکارہ اہمیت کی حامل رہیں ہیں جو اداکاری کے ساتھ ساتھ رقص میں بھی مہارت رکھتی تھیں ماضی میں فلم انڈسٹری میں رانی، عالیہ، ممتاز، انجمن، آسیہ، فردوس، نغمہ، وغیرہ کاشمار بہترین اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر کیا جاتا تھا سپنا غزل رقص کو زیادہ ترجیح نہیں دیتی مگر رول ایسا ہو جس میں رقص کی گنجائش نکل آے تو سپنا غزل شاندار رقص کا مظاہرہ بھی بخوبی کر لیتی ہیں اسی اعتبار سے انہیں ورسٹائل فنکارہ کا درجہ حاصل ہے سپنا غزل خوشامد پسند بلکل نہیں ہیں سپناغزل نے ڈرامہ میں بھرتی کے کردار کبھی نہیں کیے ہمیشہ لیڈنگ رول میں نظر آئی ہیں کمرشل ڈراموں کے ساتھ ساتھ آرٹ ڈراموں میں بھی ان کی پرفارمنس کا مارجن ان کی ہم عصر فنکاراوں کے مقابلے میں بہتر ہے یہی ان کی کامیابی کا اصل راز ہے