لسٹ اسٹوریز 2 میں ان کے ساتھی اداکار کے ساتھ بولڈ مناظر فلمائے گئے ہیں
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی سندھی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے حال ہی میں لسٹ اسٹوریز 2 میں کام کیا ہے جس میں ان کے ساتھی اداکار کے ساتھ بولڈ مناظر فلمائے گئے ہیں اور اس حوالے سے اداکارہ فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں اور انٹرویوز میں تفصیل سے بات بھی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہدایت کار سجوئے کے ساتھ کام کرنا چاہتی تهی اور مجھے خوشی ہے کہ مجھے موقع ملا، خاص طور پر چونکہ میں نے اپنے کیرئیر میں پہلے کبھی بولڈ سین نہیں کیے تھے، میں سوچ رہی تھی کہ کبھی نہیں کروں گی، اسکرین پر کبھی بولڈ سین نہیں کروں گی۔ .
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری ایک خاص شبیہ تھی، میں اس سے باہر آئی ہوں، کوئی چیز ایسی نہیں تھی جو اسے روک سکے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے انڈسٹری میں آئے ہوئے 18 سال ہوچکے ہیں اور کوئی سین نہیں تھے، ان مناظر کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے مشہور ہونا ہے۔
0 تبصرے