وفاق ونڈ اور سولر پاور پلانٹس لگانے کی اجازت نہیں دیتا، سندھ میں طویل لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتا ہوں: وزیراعلیٰ سندھ

وفاق ونڈ اور سولر پاور پلانٹس لگانے کی اجازت نہیں دیتا، سندھ میں طویل لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتا ہوں: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات حاصل ہیں، اگر رابطہ کاری کے لیے کوئی وفاقی ادارہ قائم کیا جاتا ہے تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئین کے مطابق ایگزیکٹو اختیارات صوبوں کے پاس رہیں گے، جبکہ انٹیلی جنس نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کئی نئے ادارے بھی قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ ساتھ صوبے بھی اپنے انٹیلی جنس ادارے تشکیل دے رہے ہیں۔ انہوں نے سندھ، بالخصوص کراچی میں 12 سے 18 گھنٹے تک جاری رہنے والی لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق ہمیں ونڈ اور سولر پاور پلانٹس لگانے کی اجازت نہیں دیتا، جو ایک ایسا طریقہ کار ہے جس کی سمجھ نہیں آتی۔