کشتی حادثہ: کھانے میں دال اور سمندر کا پانی پی کر گزارا کیا، زندہ بچ جانیوالے نوجوان کی داستان

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے پر وزارت خارجہ کو متاثرہ خاندانوں کا ڈی این اے فراہم کردیا ہے

کشتی حادثہ: کھانے میں دال اور
 سمندر کا پانی پی کر گزارا کیا، زندہ 
بچ جانیوالے نوجوان کی داستان

کھوئی رٹہ کا حبیب الرحمان 3 ماہ پہلے کراچی سے سفر پر روانہ ہوا تھا، اس کے خاندان نے آزادکشمیر کے ایجنٹ طلعت اور منڈی بہاؤالدین کے ایجنٹ طلعت وڑائچ کو 22 لاکھ روپے دیے تھے۔ یونانی ساحل کے قریب ڈوبی کشتی کے مسافروں کے ساتھ کیا ہوا؟ اس حوالے سے آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل کھوئی رٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان حبیب الرحمان نے دل دہلادینے والی داستان سنائی۔ حبیب الرحمان نے بتایا کہ ڈوبنے والی کشتی میں عورتوں، بچوں اور بوڑھوں سمیت 350 سے زائد افراد سوار تھے، کشتی میں کھانے میں صرف دال دی جاتی تھی اور پانی ختم ہونے پر کئی دن تک سمندر کا پانی پی کر گزارا کیا۔ یونان کشتی حادثہ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاپتا نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کرلیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے پر وزارت خارجہ کو متاثرہ خاندانوں کا ڈی این اے فراہم کردیا ہے، وزارت خارجہ کو 98 نوجوانوں کے اہلخانہ کے ڈی این اے سیمپلز فراہم کیے گئے ہیں۔