ایرانی سپریم لیڈر نے ثالث ممالک کی کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کر دیں

ایرانی سپریم لیڈر نے ثالث ممالک کی کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کر دیں

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے دو ممالک کی تجاویز مسترد کر دی ہیں۔ ایک سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق سپریم لیڈر نے یہ تجاویز ایک خارجہ پالیسی اجلاس میں مسترد کیں، جو دو ثالث ممالک کی جانب سے پیش کی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ یہ امن کا وقت نہیں ہے اور امریکہ اور اسرائیل کو شکست دینا ہوگی۔ ایرانی عہدیدار کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکہ کو ایران کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا۔