بپر جوائے کراچی کے جنوب کی جانب گامزن، شہر میں مطلع ابر آلود، تیز ہواؤں کا راج

سمندری طوفان بپر جوائے کراچی کے جنوب کی جانب گامزن ہے جس کے اثرات شہر میں نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

بپر جوائے کراچی کے جنوب کی جانب گامزن، شہر میں مطلع ابر آلود، تیز ہواؤں کا راج

سمندری طوفان بپر جوائے کراچی کے جنوب کی جانب گامزن ہے جس کے اثرات شہر میں نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ سمندری طوفان کی تباہی اور جانی نقصان سے بچنے کےلیے سول انتظامیہ اور فوج پوری طرح حرکت میں آگئے۔ طوفان کے پیش نظر ٹھٹہ بدین اور سجاول سمیت ساحلی پٹی سے انخلا تیز کردیا گیا ہے، طوفان کی آمد سے قبل 90 ہزار افراد کا انخلا مکمل کرنے کا ٹارگٹ ہے جس کے باعث کیٹی بندر شہر خالی کرایا جارہا ہے جب کہ بدین اور سجاول سے بھی متاثرین کی ریلیف کیمپوں میں منتقلی کی جارہی ہے۔ کراچی کینٹ، بدین اور حیدرآباد سے پاک فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے ساحلی علاقوں میں بھیجے گئے ہیں جب کہ میرین سکیورٹی، رینجرز اور منتخب نمائندے ساحلی پٹیوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرانے میں مصروف ہیں۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بپرجوئے 6گھنٹوں کےدوران شمال اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جب کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 410کلومیٹر اور ٹھٹہ کے جنوب سے 400کلومیٹر دور ہے۔