مودی کی موجودگی میں بھارتی پارلیمنٹ میں سورہ رحمٰن کی تلاوت کی گونج

اس موقع پر وزیر اعظم مودی سمیت تمام ارکان سر جھکائے سورہ رحمٰن کی تلاوت سنتے رہے

مودی کی موجودگی میں بھارتی پارلیمنٹ میں سورہ رحمٰن کی تلاوت کی گونج

نئی دہلی: بھارت میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر سورہ رحمٰن کی تلاوت کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عظیم الشان عمارت کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر مودی نے ہندوؤں کی رسومات ادا کیں اور پنڈتوں نے بھجن بھی گائے۔ پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب ایک قاری صاحب کو مدعو کیا گیا اور انھوں نے سورہ رحمٰن کی تلاوت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی سمیت تمام ارکان سر جھکائے سورہ رحمٰن کی تلاوت سنتے رہے۔ اکثر مسلم ارکان اسمبلی نے سورہ رحمٰن کی تلاوت کو سراہا تاہم کچھ مسلم رہنماؤں نے وزیرِ اعظم مودی اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے اپنے تعصبانہ اور امتیازی سلوک کو چھپانے کے لیے ایسا کیا۔