کراچی کلب کے سالانہ انتخابات کل ہونگے،دوپینلز میں سخت مقابلہ متوقع

کراچی کلب کے سالانہ انتخابات کل ہونگے،دوپینلز میں سخت مقابلہ متوقع

کراچی؛ کراچی کلب کے انتخابات جمعرات25دسمبر کو ہونگے۔انتخابات میں دوپینل حصہ لے رہے ہیں اور ووٹرز کا رحجان فرینڈز پینل اورپروگریسو پینل کے امیدواروں کی جانب بھرپور انداز میں دکھائی دیتا ہے۔کراچی کی ایلیٹ کلاس کراچی کلب کی ممبر ہے جو جمعرات کو صبح سے شام تک اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔فرینڈز پینل سے معروف صنعتکار اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر وکے سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدر محمد حنیف لاکھانی صدر کے عہدے کیلئے امیدوار ہیں جبکہ عمیر ادریس کوڈ واوی اعزازی سیکریٹری کیلئے امیدوار ہیں۔ جبکہ مینجنگ کمیٹی کی12 نشستوں کیلئے فرینڈز پینل سے جوامیدواران قسمت آزمائی کررہے ہیں ان میں عبدالحفیظ موتی،احمدعلی پونا والا،علی فیاض،انیل جیوت واسوانی،ایاد یعقوب احمدانی،فیاض نینی،محمداشفاق کالیا،محمدرضوان (جمبو)محمدفیصل بارائی،راحیل رزاق سوانی،رضوان عبدالرزاق دیوان اورسلیمان رفیق مانیا شامل ہیں۔ فرینڈز پینل کے مقابلے میں پروگریسو پینل حصہ لے رہا ہے اور اس پینلکے صدارتی امیدوارمحمداسلم رنگون والا اور اعزازی سیکریٹری کیلئے عبدالواحد عبدالقادر جیتل سروالا(ڈینی)ہیں جبکہ مینجنگ کمیٹی کیلئے عبدالسلام(سرمہ والا)،عدنان ساکرانی،عدنان غوری،احمدچیکوترا(فیضان)،جنیدیوسف ہمدانی،خالدجان ایم کوڈیا(المعروف خالد سی کے)محمدزبیرناگر،محمدکاشف دونی،مصتفیٰ عبدالعزیز ،صفت علی آغا، ویشان گر اورذیشان اکبر علی مرچنٹ پروگریسو پینل کے امیدوار ہیں۔