صبا قمر کی بولڈ ویڈیو وائرل

صبا قمر کی بولڈ ویڈیو وائرل

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ صبا قمر اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، تاہم اپنے بے باک انداز کے باعث انہیں اکثر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ پانی جیسا پیار، باغی، بے شرم، چیخ، ڈائجسٹ رائٹر اور فراڈ جیسے کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر حال ہی میں برائیڈل کوچر ویک کے دوران ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں۔ صبا قمر کے انداز کو مداحوں نے بے حد سراہا اور ان کی خوب تعریف کی۔ اس کے باوجود اسی برائیڈل کوچر ویک کے دوران صبا قمر کی بیک اسٹیج ریہرسل کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی، جس میں وہ نہایت چست لباس اور بولڈ انداز میں واک کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین صبا قمر کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔