پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ملازمین کا کیا ہوگا؟ ایئر لائن خریدنے والے گروپ نے بتا دیا

پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ملازمین کا کیا ہوگا؟ ایئر لائن خریدنے والے گروپ نے بتا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی آئی اے کی 135 ارب روپے میں کامیاب بولی لگانے والے گروپ کے سربراہ عارف حبیب نے کہا ہے کہ اس کامیابی سے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ہمارا قومی ادارہ ہے اور اس نے ماضی میں اچھے دن دیکھے ہیں، اس کے ملازمین باصلاحیت ہیں اور اپنے کام کو اچھی طرح جانتے ہیں، امید ہے کہ کمپنی میں نئی سرمایہ کاری سے ایئر لائن کے مسائل حل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر فلیٹ میں 18 سے 19 طیارے ہیں، جن میں سے 13 یا 14 فعال ہیں، پہلے مرحلے میں ان کی تعداد 38 تک بڑھائیں گے اور پھر طلب کے مطابق مزید اضافہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی آئی اے کے ملازمین کو اعتماد دیں گے، ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں گے، کمپنی کے پھیلاؤ کے ساتھ دیگر افراد کو بھی روزگار ملے گا، اور اگر کمپنی کو درکار سرمایہ کاری فراہم کی گئی تو وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔