عارف حبیب کنسورشیم نے 13 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے 13 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

اسلام آباد: عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا۔ عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے بولی کے تیسرے مرحلے میں 135 ارب روپے کی بولی لگائی اور پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خریدنے میں کامیابی حاصل کی۔ نجکاری کمیشن کے مشیر محمد علی نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری اصلاحات کے ایجنڈے کا حصہ ہے، حکومت کا مقصد قومی ایئر لائن کو فروخت کرنا نہیں بلکہ اسے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، قومی ایئر لائن کی نجکاری سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ قومی ایئر لائن ماضی کی طرح بہتر ہو، 75 فیصد شیئرز کی آج بولی ہوئی، حاصل ہونے والی رقم کا 92.5 فیصد حصہ قومی ایئر لائن کی بہتری پر خرچ کیا جائے گا۔