بغداد (ویب ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے بغداد میں امام موسیٰ کاظمؑ اور امام محمد تقیؑ کے روضوں پر حاضری دی۔
آصف علی زرداری نے شیخ عبدالقادر جیلانیؒ اور امام ابو حنیفہؒ کے مزار پر بھی حاضری دی، اس موقع پر انہوں نے مسلم اُمت کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
صدر آصف علی زرداری نے زائرین کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔
0 تبصرے