بھارت کو 191 رنز سے عبرتناک شکست، پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا

بھارت کو 191 رنز سے عبرتناک شکست، پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا

دبئی (ویب ڈیسک) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بھارتی انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 113 گیندوں پر 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 17 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35، کپتان فرحان یوسف نے 19، محمد سیام نے 13 اور شفیق نے 12 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم 26.2 اوورز میں 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دیپیش دوویندرن نے 36 جبکہ سوریاونشی نے 26 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد سیام، عبدال سبحان اور حذیفہ احسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔