کراچی (وسیم قریشی)
کراچی اسٹیج، ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف و ہر دلعزیز اداکارہ مہک نور کی طبیعت میں واضح بہتری آنا شروع ہو گئی ہے، جس پر شوبز حلقوں، صحافی برادری اور مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اداکارہ گزشتہ چند روز سے علیل تھیں، تاہم معالجین کے مطابق اب ان کی صحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔
اداکارہ کی عیادت کے لیے شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات، فنکار برادری کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے ان سے ملاقات کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مہک نور نے کہا کہ ساتھی فنکاروں، اہلِ صحافت اور چاہنے والوں کی دعائیں اور محبت ان کے لیے حوصلے اور طاقت کا باعث ہیں۔
دوسری جانب دنیا بھر میں موجود مداحوں نے فون کالز اور سوشل میڈیا کے ذریعے اداکارہ کی خیریت دریافت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ فنکار برادری نے امید ظاہر کی ہے کہ مہک نور بہت جلد مکمل صحت یاب ہو کر ایک بار پھر اسٹیج اور اسکرین پر اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔
مہک نور نے اپنے پیغام میں تمام مداحوں، ساتھی فنکاروں اور صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
“آپ سب کی محبت اور دعائیں میری اصل طاقت ہیں، ان شاء اللہ بہت جلد مکمل صحت یاب ہو کر دوبارہ اسٹیج پر نظر آؤں گی۔”
0 تبصرے