نادرا کی جانب سے پیدائش، موت، شادی اور طلاق کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے ایپ متعارف

نادرا کی جانب سے پیدائش، موت، شادی اور طلاق کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے ایپ متعارف

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے مقامی محکمے نے نادرا کے تعاون سے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ ایپ لانچ کر دی ہے۔ مقامی اداروں کے صوبائی وزیر ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا اور اس موقع پر بتایا کہ ایپ کے ذریعے پیدائش، موت، شادی اور طلاق کی آن لائن رجسٹریشن ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہری گھر بیٹھے ای رجسٹریشن کی سہولت حاصل کر سکیں گے، اور نادرا کے ڈیٹا سسٹم سے لنک ہونے پر رجسٹریشن خود بخود ہو جائے گی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مقامی اداروں کے محکمے اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔ شادی، موت، پیدائش اور طلاق کی رجسٹریشن کے ذریعے درست ڈیٹا جمع ہوگا اور یہ سسٹم پنجاب کی تمام یونین کونسل سطح تک نافذ کیا جائے گا۔