ڈھاکا ؛پاکستان ویمن انڈر 19 ٹیم نے بنگلادیش کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔
کاكسز بازار اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بنگلادیش انڈر 19 ویمن ٹیم 19.1 اوورز میں 84 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سعدیہ اختر 3 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔
پاکستان کی بریرہ سیف نے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ روزینہ اکرم نے دو شکار کیے۔
بنگلادیش کا 85 رنز کا ہدف پاکستان نے 17ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
شاندار کارکردگی پر بریرہ سیف کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستان ویمن انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ٹیم نے بنگلادیش کو شاندار کارکردگی کے ساتھ شکست دی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ انڈر 19 ویمن ٹیم کی بنگلادیش کے خلاف سیریز میں فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور امید ہے کہ گرین شرٹس مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گی۔
0 تبصرے