میں پارٹی میں واحد شخص تھا جس کی وجہ سے پارٹی میں مجھے کھڈے لائن لگادیا گیا
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو سمجھایا تھا کہ آپ جس اسٹریجیٹی پر چل رہے ہیں یہ درست نہیں، ریاست سے ٹکرانا سیاست دانوں کا کام نہیں ہوتا۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 9 مئی کا راستہ روکنے کیلئے پارٹی کی لیڈر شپ میں کوئی ایسا بندہ نہیں تھا جس نے عمران خان کو سمجھایا یا بتایا ہو کہ سیاست عدم تشدد کیساتھ کرنی چاہئے، میں پارٹی میں واحد شخص تھا جس کی وجہ سے پارٹی میں مجھے کھڈے لائن لگادیا گیا اور بنی گالا و زمان پارک میں میرا داخلہ بند کردیا گیا۔
0 تبصرے