قائداعظم کے گھر میں کور کمانڈر کا رہنا اس گھر کی ویلیو ایڈیشن ہے
وزیردفاع خواجہ آصف نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ کے بینچ پراعتراض اٹھادیا۔
جناح ہا ؤس کے دورے پر میڈيا سے گفتگو میں وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ عدلیہ کا ایک گروہ ہے جو اپنی آڈیوز کے فیصلے کرنے خود ہی بیٹھ گیا، اپنی آڈیو لیکس کے خود ہی منصف بن گئے، عدلیہ نے آڈیو لیکس کمیشن کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اس کا ری ایکشن نہیں آیا گرفتاری کا کیوں آیا؟ 9 مئی کو جو کچھ کیا گيا اس کی باقاعدہ تیاری کی گئی، یہ ریاست کےخلاف بغاوت تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ قائداعظم کے گھر میں کور کمانڈر کا رہنا اس گھر کی ویلیو ایڈیشن ہے، ایک شخص اقتدار کھوکر ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے، ابھی تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا کوئی فیصلہ نہيں ہوا۔
0 تبصرے