پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ڈیوٹی میں غفلت، آئی جی سندھ نے 5 ڈی ایس پیز کو ہٹا دیا، 6 ایس ایچ اوز معطل

ڈی ایس پیز مسرور جتوئی، کمال نسیم، سید محمد رضا، محمد سہیل خان، اور محمد جاوید خان کو رپورٹ کرنے کا حکم

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ڈیوٹی میں غفلت، آئی جی سندھ نے 5 ڈی ایس پیز کو ہٹا دیا، 6 ایس ایچ اوز معطل

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ڈیوٹی میں غفلت کرنے پر آئی جی سندھ نے 5 ڈی ایس پیز کو ہٹا دیا اور 6 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈی ایس پی منگھو پیر مسرور جتوئی، ڈی ایس پی ناظم آباد کمال نسیم، ڈی ایس پی گلبہار سید محمد رضا، ڈی ایس پی جمشید محمد سہیل خان، اور ڈی ایس پی عزیز آباد محمد جاوید خان کو تبدیل کر کے کراچی پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ ایس ایچ اوز پیر آباد انیس احمد شیخ، ایس ایچ او عزیز آباد وقار قیصر، ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین خان، ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم، ایس ایچ او جمشید کوارٹر سید امتياز حسین زیدی، اور ایس ایچ او رضویہ محمد ریاض کو معطل کر کے سی پی او کی ایڈمن برانچ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی سندھ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ جاری بیان میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڑھو نے کہا ہے کہ 11 جنوری کو ہٹائے گئے افسروں نے سیکورٹی انتظامات کے دوران غفلت اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جس کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔