کرائم رپورٹرز ہمارا فخر ہیں جو مشکل حالات میں جان ہتھیلی پر رکھ کر حقائق ہمارے سامنے لاتے ہیں ۔امتیاز الحق بخاری
کراچی (وسیم قریشی)
بی جی سی کے سی ای او امتیاز الحق بخاری نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران و اراکین گورننگ باڈی کے اعزاز میں ظہرانہ تقریب منعقد کی گئی
میزبان امتیاز الحق بخاری اور ڈائریکٹر بی جی سی معاز بخاری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سی آر اے کے صدر سمیر قریشی ,سیکریٹری ندیم خان ,جوائنٹ سیکریٹری مونس احمد دیگر کو اجرک ,ہار پہنائے اور پھول پیش کئے ۔
میزبان امتیاز بخاری نے کہا کرائم رپورٹر شہر کے جرائم اور کرپشن کی سچائی کے ساتھ عکاسی کرتے ہیں ۔صدر سی آر اے سمیر قریشی نے کہا کرائم رپورٹنگ بڑا زمہ دارانہ شعبہ ہے اور یہ کام تمام رپورٹرز مثبت انداز میں انجام دے رہے ہیں ۔امتیاز بخاری کے تقریب سجانے پر مشکور ہیں ان سے بیس سال پرانے تعلقات ہیں ۔
سیکریٹری ندیم خان نے کہا ہم پیشہ ورانہ ادائیگی فریضہ سمجھ کر کرتے ہیں عوام کو حقائق سے آگاہ رکھنا ہمارا فرض ہے
اس موقع پر معزز مہمان و سینئر صحافی پرویز مظہر ,جوائنٹ سیکریٹری سی آر اے مونس احمد ,عبید شاہ نے بھی اظہار خیال کیا
سی آر اے کے جوائنٹ سیکریٹری مونس احمد ,عبید شاہ ,انفارمیشن سیکریٹری آصف ,اراکین گورننگ باڈی صبا خان , اورنگزیب جبار ,ثاقب عالم ,عدنان راجپوت , مطلوب بیگ کو اجرک ,ہار. پہنائے گئے اور پھول پیش کئے
اس موقع پر سینئر صحافی پرویز مظہر ,سردار عبدالقدیر خان , حفیظ انصاری , وسیم خان, عثمان علی بیگ , غفران خان,وسیم قریشی , محمد یاسین ,دانش حسین ,علی احمد جان ودیگر موجود تھے ۔بی سی جی ڈائریکٹر سید امتیاز الحق بخاری سید معاذ الحق بخاری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ نظامت کے سیکریٹری فلم ٹی وی جرنلسٹس وسیع قریشی نے انجام دیئے
0 تبصرے