لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے اپنے سابق شوہر فواد فاروق کی دوسری شادی پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فضا علی نے اپنی بیٹی فرال کی اپنے والد کے ساتھ نزدیکی کی ویڈیو شیئر کی اور اس پر طویل کیپشن لکھا۔
کیپشن میں اداکارہ نے لکھا: ’’زندگی ہمیشہ سیدھی نہیں ہوتی، یہ کبھی کبھی ایسے مقام پر لے جاتی ہے جہاں جھگڑوں سے زیادہ صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا: ’’آج ان کی بیٹی فرال معصوم مسکراہٹ کے ساتھ اپنے والد کی زندگی کے نئے سفر کی تیاری کو ریکارڈ کر رہی ہے، اس لمحے نے اسے دوبارہ یاد دلایا کہ رشتے بدل سکتے ہیں لیکن عزت اور محبت کبھی ختم نہیں ہوتی۔‘‘
انہوں نے لکھا: ’’ہر کہانی کا انجام جھگڑے سے نہیں ہوتا، دل سے دعا ہے کہ فواد فاروق کی زندگی کا یہ نیا سفر خوشی، سمجھ اور سکون سے بھرپور ہو۔‘‘
0 تبصرے