ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر زوردار اور فیصلہ کن حملہ کرنا چاہتے ہیں: امریکی ٹی وی

ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر زوردار اور فیصلہ کن حملہ کرنا چاہتے ہیں: امریکی ٹی وی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ٹی وی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر زوردار حملے کے امکان کا اظہار کیا ہے۔ مغربی ممالک نے ایران سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے، جبکہ اسرائیل بھی دفاعی تیاریوں میں مصروف ہو گیا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق صدر ٹرمپ ایران پر ایک سخت حملہ کرنا چاہتے ہیں اور طویل جنگ کے بجائے مختصر مگر فیصلہ کن کارروائی کے خواہاں ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے فوری طور پر دفاعی تیاریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں، شمالی اسرائیل سمیت مختلف علاقوں میں بم شیلٹرز کھولے جا رہے ہیں۔ ادھر ایران میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسپین، پولینڈ اور اٹلی نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔