ممبئی (ویب ڈیسک) فلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل کرنے والی اداکارہ رانی مکھرجی کی نئی ایکشن فلم ’’مردانی 3‘‘ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی چھا گیا ہے، جبکہ بالی ووڈ کے ستارے بھی فلم دیکھنے کے لیے بے چینی کا اظہار کر رہے ہیں۔
کیارا اڈوانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مردانی 3 کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے رانی مکھرجی کے 30 سالہ شاندار فلمی سفر کو سراہا اور فلم دیکھنے کے لیے بے قراری ظاہر کی۔
کترینہ کیف نے بھی سوشل میڈیا پر رانی مکھرجی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں بے مثال، لاجواب اور منفرد قرار دیا۔
کرینہ کپور نے ٹریلر شیئر کرتے ہوئے رانی مکھرجی کے لیے بھرپور محبت کا اظہار کیا اور ان کی اداکاری کو شاندار قرار دیا۔
عالیہ بھٹ نے بھی اپنے پیغام میں رانی مکھرجی کے فلمی کیریئر کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے مردانی 3 دیکھنے کے لیے بے چینی ظاہر کی۔
0 تبصرے