خوشخبری، پیٹرول مزید سستا ہونے کا امکان

خوشخبری، پیٹرول مزید سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیسولیٹ 1 روپیہ 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا 15 جنوری کو اپنی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی، حتمی فیصلہ وزارتِ خزانہ وزیرِاعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی۔ واضح رہے کہ حکومت نے یکم جنوری کو بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔