لاہور (ویب ڈیسک) ٹرانس جینڈر ڈانسر مہک ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ایک ڈرامے کا معاوضہ ایک آلٹو کار کی قیمت سے بھی زیادہ ہے۔
مہک ملک نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں میزبان کی جانب سے معاوضے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’جس طرح یوٹیوبرز کہتے ہیں کہ وہ اپنی ویڈیوز سے ماہانہ اتنی کمائی کر لیتے ہیں کہ آسانی سے ایک یا تین آلٹو گاڑیاں خریدی جا سکتی ہیں، بالکل اسی طرح میں بھی ایک ڈرامے کا اتنا معاوضہ لیتی ہوں کہ اس سے ڈیڑھ آلٹو آ جائے۔‘‘
انٹرویو کے دوران میزبان نے مہک ملک سے اداکارہ نرگس کے معاوضے کے مقابلے میں ان کے معاوضے کے بارے میں بھی سوال کیا۔
جس پر مہک ملک نے بتایا کہ ان کی نرگس سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، اس لیے اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتیں، تاہم ان کا معاوضہ بیس لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔
0 تبصرے