ہوانا (ویب ڈیسک) کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانیل نے امریکا سے کسی بھی قسم کی بات چیت سے انکار کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبا کے صدر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے، سوائے امیگریشن سے متعلق تکنیکی رابطوں کے۔
ان کا یہ بیان امریکی صدر کی جانب سے کیوبا کو معاہدہ کرنے یا اس کی قیمت چکانے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔
0 تبصرے