”بولڈ سین فلماتے وقت سیٹ پر موجود مردوں کی نظریں مجھ سے ہٹا لی جاتی تھیں“

معروف اداکارہ اور ماڈل عالیہ علی نے بولڈ گانا فلمانے سے متعلق وضاحت پیش

”بولڈ سین فلماتے وقت سیٹ پر موجود مردوں کی نظریں مجھ سے ہٹا لی جاتی تھیں“

کراچی (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ اور ماڈل عالیہ علی نے بولڈ گانا فلمانے سے متعلق وضاحت پیش کی ہے، جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ عالیہ علی اپنی فلم ”آئٹم“ کی تشہیر کے لیے ایک شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے بولڈ مناظر کی شوٹنگ کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بولڈ سین یا لباس پر اعتراض نہیں کیا، کیونکہ اس کے پیچھے ایک وجہ تھی۔ جب بھی میں بولڈ لباس پہن کر سیٹ پر آتی تھی تو پروڈیوسر حما شیخ مائیک پر اعلان کرتی تھیں کہ عالیہ آ رہی ہے، سب لوگ اپنا رخ دوسری طرف کر لیں۔ اگر پروڈیوسر خاتون نہ ہوتیں تو شاید مجھے زیادہ بے چینی محسوس ہوتی۔ ان کے مطابق میں نے پہلے ہی انہیں بتا دیا تھا کہ مجھے بولڈ لباس پہن کر عجیب محسوس ہوتا ہے، اس لیے وہ مرد عملے کی موجودگی میں اس بات کا خاص خیال رکھتی تھیں۔ اداکارہ کی اس وضاحت پر سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے اور صارفین ان پر تنقید کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ پوری دنیا کے مردوں کو دکھانے میں کوئی مسئلہ نہیں، لیکن سیٹ پر موجود لوگوں سے مسئلہ ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ کیسا ڈراما ہے؟ پوری دنیا دیکھے تو ٹھیک، مگر عملہ دیکھے تو مسئلہ؟