ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے خوشخبری

ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے خوشخبری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے، رواں ماہ پاکستان سے ایران کے لیے فیری سروس شروع ہونے کا امکان ہے۔ فیری سروس ٹرمینل کی سافٹ لانچنگ 8 جنوری کو وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کریں گے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی نجی کمپنی کو فیری سروس کے لیے لائسنس دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیرِ بحری امور جنید انور نے کہا کہ ایران، عراق اور یمن کے سفیروں سے بات کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ممالک سے فیری سروس چلانے والوں کو ہماری وزارت سے رابطہ کرنے کی ہدایت دیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ پہلی فیری سروس جلد از جلد شروع کر دی جائے۔