ملک میں سیاسی حالات اچھے نہیں: مولابخش چانڈیو

ملک میں سیاسی حالات اچھے نہیں: مولابخش چانڈیو

حیدرآباد (رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی حالات اچھے نہیں ہیں، ملک میں بحران معاشی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔ سیاسی جماعتوں کو بحران کے حل کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں۔ اپوزیشن کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نو منتخب حیدرآباد پریس کلب کے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ صرف صدر آصف علی زرداری ہی ملک کا بحران حل کر سکتے ہیں۔ وہ مفاہمت کے بادشاہ ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو ان کے ساتھ رابطہ اور تعاون کرنا چاہیے۔ آصف علی زرداری جیسے قابل رہنما خود ان کے درمیان موجود ہیں، مگر وہ واضح حکمتِ عملی بنانے سے قاصر ہیں۔ پی ٹی آئی کو بھی مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر ہی ملک کو بہتری کی جانب لے جانا ہوگا۔