وائس چانسلر، رجسٹرار اور دیگر افسران نے تعزیت کا اظہار کیا
ٹنڈوجام: سندھ زرعی یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وائس چانسلر، رجسٹرار اور دیگر افسران نے تعزیت کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید نعمان علی شاہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ لطیف آباد، حیدرآباد میں ادا کی گئی جبکہ ان کے جسد خاکی کو لطیف آباد کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا،نمازِ جنازہ میں رجسٹرار غلام محی الدین قریشی، ڈائریکٹر ایچ آر قربان علی لاکھیر، پبلک ریلیشنز آفیسر گل شیر لوچی، ڈاکٹر فرمان چانڈیو، ڈاکٹر عرفان شیخ، ڈاکٹر اسد اللہ سرکی، انجینئر ظہیر احمد خان، ڈاکٹر فیصل انصاری، نصرت حسین چانڈیو، عبدالقادر چانڈیو، غلام مرتضیٰ چانڈیو، ظفر بھٹو، سجاد علی کیریو سمیت سندھ زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔اس موقع پر جاری کیے گئے تعزیتی بیان میں وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے سید نعمان علی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید نعمان شاہ ایک قابل اور محنتی افسر تھے۔ انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران یونیورسٹی کے طلبہ کی اسکالرشپس اور دیگر فلاحی منصوبوں کے لیے نہایت ذمہ داری کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ ان کے انتقال سے یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران اور ملازمین کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ ہم اس غم میں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعاگو ہیں۔
0 تبصرے