سندھ ہائیکورٹ نے غنی امان چانڈیو اور سرمد میراںی کی رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

سندھ ہائیکورٹ نے غنی امان چانڈیو اور سرمد میراںی کی رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے غنی امان چانڈیو اور سرمد میراںی کی رہائی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے دونوں افراد کی گرفتاری کو جائز قرار دیتے ہوئے رہائی کے فیصلے کو منسوخ کر دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ غنی امان چانڈیو اور سرمد میراںی کو جیل منتقل کیا جائے اور انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے۔ سماعت کے دوران عدالت نے واضح کیا کہ دونوں ملزمان کا ریمانڈ ختم کر کے انہیں جیل بھیجا جائے، اور پانچ دن کے اندر پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔ عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملزمان کا فوری طور پر میڈیکل کرایا جائے اور پانچ دن کے اندر رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔