بابا گرو نانک پیار، اخوت اور مذہبی ہم اہنگی کا استعارہ ہیں،ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی

بابا گرو نانک پیار، اخوت اور مذہبی ہم اہنگی کا استعارہ ہیں،ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بابا گو نانک کے 556 ویں جنم دن کے موقع پر سک برادری کے مستحقین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب منگل چار مئی کو سوامی نارائن گردوارے لائٹ ہاؤس کراچی میں وزارت مذہبی و اقلیتی سندھ کے تحت منعقد ہوئی ۔ صوبائی سیکرٹری مذہبی و اقلیتی امور انجم اقبال جمانی،ڈائریکٹر ایم اسلم کھوسہ مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مواد علی شاہ کے معاون خصوصی برائے مذہبی و اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی مہمان خصوص خصوصی تھے ۔ سکھ برادری کے مستحقین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کے موقع پر مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بابا گرو نانک صرف سکھوں کے نہیں ہندوؤں اور دیگر مذاہبِ کے درمیان محبت اخوت اور پیار کا استعارہ ہیں ان کا پیغام آپس میں باہمی ہم آہنگی اور پیار کو فروغ دینا ہے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم خود کو معاشرے کا بہترین انسان بنا سکتے ہیں آج خوشی کا دن ہے ہمیں چاہیے کہ ہم بابا گرو نانک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر خود کو عوام الناس کی خدمت کے لیے وقف کر دیں۔ اس خوشی کے موقع پر سکھ مستحقین میں امدادی قوم کی کے چیک تقسیم کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے سندھ حکومت اقلیتی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید بے نظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،ادی فریال تالپور اور ادی بختاور بھٹو زرداری کے ویژن پر عمل پیرا ہو کر عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش رہتے ہوئے ان کے مشن کی تکمیل کے لیے پیپلز پارٹی کام کرتی رہے گی۔تقریب میں پارلیمانی سیکریٹری سندھ ایم پی اے روما مشتاق و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ آخر میں مہمانِ خصوصی ڈاکٹر شام سندر کے اڈوانی ، سردار رمیز سنگھ خاصہ و دیگر نے بابا گرونانک کی 556 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا.